• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، پی ای سی ایچ ایس میں غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری خاتمے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پلاٹ نمبر 51/V پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ایس بی سی اے کو شکایت بھی کی مگر کوئی کارروائی نہیں ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی گیئں۔ عمیر نامی شہری نے گراؤنڈ پلس تھری غیر قانونی تعمیرات کرلیں۔ ایس بی سی اے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ عدالت سے غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کی استدعا ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اور پی ای سی ایچ ایس کو تجاوزات کا فوری خاتمے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید