• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید اور بزدار کی ملاقات، تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور

لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت پر غور اور ملکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید