لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ ہر جمہوری حکومت کا حق ہے کہ اسے عوامی خدمت کیلئے دیا گیا عرصہ مکمل کرنے دیا جائے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں۔ مشاورت کا عمل اور ملاقاتیں جاری رہتی ہیں جو کہ سیاسی عمل کا حصہ ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا، موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ملک میں روز بروز بدلتی ہوئی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔