اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبیعت کی ناسازی باعثِ تشویش ہے۔انہوں نے اپیل کہ اہلِ وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔