پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر گزشتہ ماہ 6143 افراد کا چالان کیا۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جسکے تحت سینکڑوں گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک جام ہوتا ہے جس سے لوگوں سمیت اکثر رش میں ایمبولینسز پھنس جاتی ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔