• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بندیا ں قبول نہیں ‘ن لیگ ضلع کوئٹہ ڈویژن کے اجلاس میں فیصلہ

کوئٹہ (پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس محمد رحیم کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں محمد رحیم کاکڑ نے کابینہ کو حلقہ بندیوں سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں موجودہ حلقہ بندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر پورے صوبے اور کوئٹہ ڈویژن میں برابری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں اور تمام وارڈز اور یونین کونسلز کو یکساں بنایا جائے تاکہ کوئی علاقہ عوام کی نمائندگی سے محروم نہ رہ جائے۔درایں اثناء محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کوئٹہ پشین ،قلعہ عبداللہ اورچمن میں گرانفروشوں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کا مطالبہ رکتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے پہلے ہی مہنگائی کے ستائے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں تو دوسری طرف گرانفروش اور ذخیرہ اندوز دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں لہٰذا فوری طور پر گرانفروش و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید