• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرعنایت اللہ لانگو کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(آن لائن)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے28فروری کو پارٹی کے بانی رہنما میر عنایت اللہ لانگو کی ساتویں برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میر عنایت اللہ لانگو نے اپنی سیاسی جدوجہد کے آغاز سے لیکر زندگی کے آخری دم تک مخلصی ،سچائی دیانت داری ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اور خندا پیشانی سے قومی حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد سے وابستہ ہوکر ناانصافیوں و جبر کا مقابلہ کیا ایک متحرک سیاسی رہنما کی حیثیت سے عوام کی بلا تفریق فلاح وبہبود ،ترقی وخوشحالی ،امن بھائی چارگی اورتعصب سے بالا تر ہوکر حقیقی طورپرسیاسی میدان میں خدمات انجام دیں جوقابل فراموش ہیں انہوںنے کہاکہ برسی کے موقع پر بی این پی اور بی ایس او کوئٹہ کے زیر اہتمام آج اڑھائی بجے کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس ہوگا عہدیداراورکارکن شرکت یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید