• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، وکیلوں کی عدم پیشی، شہباز، حمزہ پر فرد جرم ملتوی

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں وکیلوں کی عدم پیشی پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم 10 مارچ تک موخرکر دی۔ ملزمان کے وکلا نے استدعا کی کہ عدالت میں وکلا کی ہڑتال ہے،آج دلائل نہیں دے سکتے۔عدالت نے لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع کر دی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید