کراچی(جنگ نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاشی پیکیج بہت تاخیر سے آیا ہے، یہ گرتی ہوئی حکومت کو بچانے کی ایک کوشش ہے ۔رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایندھن اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر اثر نہیں پڑے گا، ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی نیت ہی نہیں جو عام آدمی کو متاثر کرتی ہیں ، بجلی اور ایندھن کی قیمت میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نرخوں میں اضافے کو روک سکتی تھی۔