کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران زبان پھسل گئی، دورانِ تقریر یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا۔ ویسے تو جوبائیڈن کے خطاب کو پوری دنیا میں بےحد پزیرائی مل رہی ہے لیکن جوبائیڈن نے اپنے خطاب کے دوران ایک واضح غلطی کی جو سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی۔ سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے خطاب کی ویڈیو کا ایک کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’پیوٹن ٹینکوںکے ساتھ کیف کا چکر لگا سکتے ہیں۔