• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری کی درخواست پر دلائل طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے۔ بدھ کو سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوئے، آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر آصف زرداری کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید