اسلام آباد(نمائدہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ایک ہی قانونی نکتے پر مبنی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا مقدمہ الگ کردیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجا زلاحسن اور جسٹس مظاہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے قاسم سوری کا کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ قاسم سوری کی اپیل الگ سنی جائیگی ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ قانونی اعتراض کے علاوہ کیس کے میرٹس کو بھی دیکھنا ہوگا۔