نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پشاور میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہپشاور کو اچھی طرح جانتا ہوں ، وہاں کے لوگوں کے بہترین سلوک سے آگاہ ہوں،سانحہ ذاتی طور پر صدمے کا باعث ہے، انہوں نے ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔