• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، داماد کی فائرنگ، ساس سسر اور بیوی سمیت 6 افراد ہلاک

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)کوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں پشتونستان چوک کے قریب دو گھر وںمیں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کےچھ افراد جاں بحق ہو گئے ،علاقے میں کہرام مچ گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ تین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم نے بھائی اور کزن کے ہمراہ سسر اور سالے کے گھروں میںگھس کر فائرنگ کر کے تین خواتین سمیت6افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس ذرائع کے مطابق نوا کلی پشتونستان چوک کے قریب رہائش پذیر رفیق کے دو داماد ولی خان اور صدام خان اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جمعہ کی شب سسر کے گھر میں گھس کی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سسر رفیق، ساس بی بی حانی ، 18سالہ سالی بھائی صدام کی منگیتر آمنہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ سالہ بچی پرمنہ بی بی اور 15سالہ رفیع اللہ شدید زخمی ہو گئے۔

اہم خبریں سے مزید