کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والا بم دھماکا غیر ملکی سازش کا حصہ ہے جس میں بھارت ملوث ہے، جو پاکستان میں قائم ہونے والے امن سے خوف زدہ ہے، بھارت کسی خوش فہمی کا شکار ہے مگر وہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کیلئے تر نوالہ ہے۔