اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قبل ازوقت انتخابات کیلئے اپوزیشن کو حکومت کیساتھ مذاکرات کی پیشکش کر دی اور کہا ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے‘ حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے اور مسائل حل کرنے کا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹی وی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جو انتخابات 5 سال بعد ہونے ہیں وہ ایک سال یا 6 مہینے پہلے بھی ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تو کون سی قیامت آ جائے گی؟ آئیں ہم مل کر بات چیت کرتے ہیںتاہم اب شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ یہ میرا ذاتی خیال ہے، حکومت کی پالیسی نہیں۔