کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کراچی کا کچرا اٹھتا نہیں، چلے ہیں اسلام آباد فتح کرنے، پیپلزپارٹی نے نے سندھ کو تقسیم کیا، ہم جوڑنے آئے ہیں، تیر کو توڑنے آئےہیں،پی پی کے عوامی مارچ میں سب کچھ ہے عوام نہیں ہے، سندھ کا14سوارب روپے پیپلزپارٹی کے جیبوں میں گیا ہے، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سندھ حقوق مارچ کے قائد آباد پہنچنے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ جلسے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر وفاقی وزیر علی زیدی۔مبین جتوئی، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، بلال غفار، ارباب غلام رحیم، فردوس شمیم نقوی،سیف الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب میں کیا ۔ اس موقع پردیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہم آرکرینگے یا پارکریں گے ، تیرکے ٹکڑے چارکرینگے پی ٹی آئی نے نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ سندھ میں جاری قتل وغارت گری کا فوری سوموٹو ایکشن لیا جائے اوراس معاملے پرفوری عدالتی کمیشن بنایا جائے، وزیراعلی مراد علی شاہ کے خلاف دوہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت جلد مقررکی جائے، آصف علی زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کا کیس جلد کھولاجائے،سندھ کے عوام15سال سے پیپلز پارٹی کے اقتدارسے مایوس ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بھٹو کی سیاست کودفن اورزرداری کی سیاست کورائج کیا ہے۔ سندھ کا 14سوارب روپے پیپلزپارٹی کے جیبوں میں گیا ہے،سندھ کے بلدیاتی نظام کومسترد کرتے ہیں۔ سندھ میں بااختیاربلدیاتی نظام تشکیل اور ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی کوفوری ہٹایا جائے۔صوبے میں مالیاتی ایوارڈ ضلعی سطح پر نافذ اور پولیس میں جعلی بھرتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے،سندھ میں صحت کارڈ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ آرکریں گے پارکریں گے ، تیرکے ٹکڑے چارکریں گے۔ 2023میں سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ کراچی کے لوگ تیارہوجائیں تحریک انصاف سندھ کوزرداری مافیا سے نجات دلائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور رہنما موجود تھے۔مارچ کا کراچی پہنچنے پر بھرہور استقبال کیا گیا۔جلسہ کے آخر میں وفاقی وزیر علی زیدی کے تبدیلی کنٹینر پر مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ درخواست کرتا ہوں مراد علی شاہ کی دوہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت جلد مقرر کریں۔سندھ میں جاری قاتل و غارتگری کیخلاف فوری سوموٹو لیا جائے۔کیسز پر فوری عدالتی کمیشن بنایا جائے۔سندھ میں جعلی ڈگریوں پی آئے پی پی نمائیندوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔ آصف زرداری کیخلاف فیک اکاؤنٹس کا کیس جلد کھولا جائے۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی کے غیور شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کی ابتداء کراچی سے ہوئی۔پیپلز پارٹی کی انتہاء بھی کراچی سے ہوگی۔کیونکہ کراچی نے2018میں ایک خاموش انقلاب برپا کیا۔