اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں کہ آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جا ئے گی۔ اتوارکو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔