لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھا،اللہ پاکستان کو عمران کے شر سے محفوظ رکھے، پہلے اس نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی،عمران خان کو اخلاقی اقدار ،دشمنی کا ظرف ،نہ اپنے عہدے کاعزت کا کوئی پاس ہے۔