اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان جیت گیا توچھوڑے گا نہیں‘ ہار گیا تو گھر بیٹھے گا نہیں‘اگر کوئی انہونی ہوگئی تو کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران گھر بیٹھا رہے گا‘ ساری اپوزیشن کو ایک ہی ٹوکرے کے نیچے دے دے گا‘جوکسی نہ کسی طرح بچ گئے وہ بھی جیلوں میں ہوں گے‘امپائر کے نیوٹرل ہونے پر خوش ہونے والےہار جائیں گے توکہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا‘اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائیں یا وزیراعظم کے خلاف، ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے‘تحریک عدم اعتماد کی صورت میں عمران خان کو میں اپنی طرف سے ایک ووٹ اضافی دلوائوں گا جس کا بندوبست میں نے کرلیا ہے ۔