پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور اور مردان میں مختلف و اقعات میں بھائی بھائی کےقاتل نکلے، پشاور ملزم نے مہندی کی رات بھا ئی کو گھر سے ویران جگہ پر بلاکر قتل کیا ،ایس ایس پی کے مطابق مقتول کی منگیتر سے شادی چا ہتا تھا ۔ شہباز گڑ ھی میں اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، ملزم نے بھائی کوقتل کرکے اپنی مد عیت میں مقد مہ بھی درج کرا دیا ۔ پشاور کے نواحی علا قے خزا نہ میں قتل ہو نے والے دولہے کے قتل میں ملوث اسکا سگا بھائی نکلا۔ گزشتہ روز ایس پی رورل نو شیرا ن علی نے ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں پر یس کا نفرس کر تے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل خزا نہ کی کھیتوں سے ملنے کی شناخت فاروق کے نام سے ہو ئی جسکی رات کو مہندی تھی ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کے مد عیت میں مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی انو سٹی گیشن ٹیم نے مقتول کے قریبی رشتہ دارو ں ، دوستو ں اور بھائی کو شامل تفتیش کر لیا دوران تفتیش ملزم اسد خان نے اپنے جرم کا اعترا ف کر لیا اور بتایا کہ اس نے اپنے سگے بھائی فا روق کو اس لیئے قتل کیا کہ اسکی منگیتر مسما ة (ش)کیسا تھ محبت کر تا تھا اور اسکے سا تھ شادی کر نے کا خو اہشمند تھا جسکے لئے اس نے اپنے بھا ئی کو راستے سے ہٹا دیا ۔