کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یورپی یونین کے خلاف حالیہ تنقید کے بعد ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کیلئےصورت حال پیچیدہ ہوگئی ہے۔ مئی میں شیڈول ایشیا کپ سے قبل فیڈریشن نے قومی ٹیم کے لئے ہالینڈ، فرانس، اسپین اور بلجیم کے خلاف دو، دومیچوں کی سیریز کے لئے ان ممالک کی ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے، تاہم روس اور یوکرین جنگ میں یورپی یونین پر وزیر اعظم کی تنقید کے بعد ان ملکوں نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے دورے کے لئے اپنی حکومتوںسے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپ کا دورہ نہ ہونے پر متبادل پریکٹس کے لئے ملائیشیا اور کوریا کے دورے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔