اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شکر ہے اپوزیشن اب خود کہہ رہی ہے امپائر نیوٹرل ہے‘جب ہارنا ہے تو اس پر قائم رہنا ہے کہیں تھرڈ امپائر کا نیا کھاتہ نہ کھول دیں‘ اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے‘ تینوں مخالف سیاسی پارٹیوں کو وزیر اعظم اور احتساب کے خوف نے اکٹھا کیا ہے، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست دیں گے‘ اسپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا‘عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی میں نہیں آئیں گے۔