اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس اجراکو آئین سے انحراف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کا اجرا آئین سے انحراف ہے، آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس نافذ نہیں کر سکتے،آرڈیننس جاری کرنے کیلئے آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے،جس کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہئے،میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے آرڈیننس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے 30صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ آئین کے ہر لفظ پر سختی سے عمل ہونا چاہئے، آرڈیننس جاری کرنے کیلئے آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے، ہنگامی حالات کے بغیر آرڈیننس جاری کرنا آئین سے انحراف ہے۔