• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭مینڈک ایسا جانور ہے جو 6ماہ جاگتا اور 6 ماہ سوتا ہے۔ اس کی انگلیوں پر ناخن نہیں ہوتے۔ پانچوں انگلیوں کے درمیان جو جھلی ہوتی ہے وہ تیرنے میں مدد دیتی ہے۔ دنیا کا سب سے چھوٹا مینڈک برازیل میں پایا جاتا جس کی لمبائی ایک سینٹی میٹر سے بھی کم ہے۔

٭ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ایک ایسا درخت پایا جاتا ہے ،جس کے پتے شام کو سمٹ کر دوہرے ہوجاتے ہیں جیسے تہہ کردیئے گئے ہوں۔ جب صبح ہوتی ہے تو یہ پتے اچانک کھلتے ہیں اور پاس سے گزرنے والوں پر شبنم کا پانی نچھاور کرتے ہیں اسی لیے ان کو شبنمی درخت کہا جاتا ہے۔