کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی کیلئے لاہور میں جاری قومی سینئر ٹیم کا تر بیتی کیمپ تین روز قبل 28 مارچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے آغاز میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فزیکل ٹرینر ڈینیل بیری نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر اطمینانکا اظہارکیا۔ فزیکل ٹرینر نے کیمپ کے اختتام سے قبل کھلاڑیوں کا ایک اور فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف نے اگلے ہفتے کیمپ میں جونیئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کرکے سنیئر ٹیم کے ساتھ میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔