• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ڈرامے بند کرے، ہنگامہ کرنے والوں کو کچل دوں گا، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حصہ ہے لیکن اب اپوزیشن والے عدم اعتماد سے راہ فرار کر رہے ہیں،حزب اختلاف ڈرامے بند کرے ‘ عدم اعتماد سے قبل وہ اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں‘اگر اسلام آباد میں کوئی واقعہ ہوا تو آپ لوگ خسارے میں رہیں گے‘.

 جتنا مرضی بڑا لیڈر ہو قانون ہاتھ میں لیا تو کچل کر رکھ دوں گا اور اگلی بار دہشت گردی کے پرچے ہوں گے‘زرداری اور نواز شریف مولانا فضل الرحمٰن کو استعمال کر رہے ہیں، ووٹنگ کے دن پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کو رینجر اور ایف سی کے حوالے کریں گے ‘ملیشیا کے لباس میں آنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ‘ .

دہشت نہیں پھیلانا چاہتا لیکن اطلاعات اچھی نہیں‘ سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمان کو ہے ‘ آرمی چیف کو کالج کے زمانے سے جانتاہوں‘ وہ جمہوریت کے ساتھ ہوں گے‘اپوزیشن کا برا وقت آنے والا ہے، یہ لوگ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید