لاہور (نمائندہ جنگ) اسپیشل سنٹرل عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ٹرائل روزانہ کی بنیاد پرکرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔سپیشل سنٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان ایک سال سے بھی زائد عرصے میں جمع کرایا ، فرد جرم میں تاخیر کے ذمہ دار ملزمان نہیں ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 241 اے اور 265 سی پرعمل کیے بغیر فردجرم عائد نہیں ہوسکتی۔