کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکور مری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے چوہدری برادران پر تنقید اور پانچ سیٹوں کے طعنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے احسان فراموشی سے تعبیرکرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اکلوتی نشست پر ہیں اور وزیر داخلہ کا منصب بلیک میلنگ کے ذریعے لیا ،وہ ایک سے زائد مرتبہ اعتراف کر چکے ہیں کہ اگر چوہدری ظہور الٰہی انکی ضمانت نہ کراتے تو آج وہ شاہد زندہ بھی نہ ہوتے خود شیخ رشید کے بقول انکے اسکول کے اخراجات چوہدری خاندان کا گھرانہ پورا کرتا رہا ہے ایک سیٹ سے زائد کی سکت نہ رکھنے والے کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ملکی سیاست میں سچ اور اپنی بات پر قائم رہنے والی بزرگ شخصیت پر الزام تراشی کرے ۔بیان میں کہا گیا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیشہ دو ٹوک اور بے باک سیاست کی ان کی سیاست پنجاب سمیت ملک بھر میں مانی جاتی ہے۔شیخ رشید نے اپنے متازعہ بیان کی معافی مانگی چاہئے۔