• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو اندازہ ہو گیاکرسی بچانے کیلئے انکے پاس وقت نہیں ،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اندازہ ہو گیا ہے اب کرسی بچانے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے،اپوزیشن اتحاد مصنوعی، اندرونی تبدیلی کی بجائے نئے انتخابات مسئلے کا واحد حل ہیں۔عمران خان کے پاس دکھانے کو کوئی کارکردگی نہیں کام کرنے کی بجائے پھر جلسے شروع کیے ہیں وزیر اعظم سرکاری وسائل پر سیاسی دورے کر رہے ہیں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سیاسی جلسے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کسی قانون کا احترام نہیں کرتےوہ اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں جس طرح کی گالم گلوچ وہ اپنے جلسوں میں استعمال کررہے ہیں وہ ملکی سیاست کے لیے انتہائی خطرناک ہےوزیر اعظم کہ رہے ہیں وہ قوم کی تربیت کررہے ہیں ، ایسی تربیت سے لوگ پناہ مانگتے ہیں اگر پی ٹی آئی کی جگہ ن لیگ یا پی پی آگئی تو بھی کون سی تبدیلی آئے گی اپوزیشن کا اتحاد مصنوعی اور مجبوری پر ہے کسی اندرونی تبدیلی کی بجائے نئے انتخابات ہی مسئلے کا واحد حل ہے جماعت اسلامی نے سٹیٹس کو کا حصہ بننے کی بجائے قوم کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے اسٹیبلشمنٹ کوفیصلہ کرنا ہو گاکہ وہ غیر جانبدار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید