تہران (اے ایف پی) ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں تعطل بدستور قائم ہے ، سفارتی تعلقات جو 2016ء سے معطل ہیں، ان کی بحالی کے لئے آئندہ مذاکرات کی کوئی تاریخطے نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے گزشتہ اپریل سے عراق میں مذاکرات کے چار اَدوار ہو چکے ہیں تاہم مذاکرات کے لئے کوئی نئی تاریخ بھی طے نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ مذاکرات عارضی طور پر معطل ہوئے ہیں۔ ایران نےسعودی مبلغ نمر النمر کو سزائے موت دیئے جانے پر سعودی عرب سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے جبکہ سعودی عرب میں گزشتہ روز بھی 81افراد کو سزائے موت دی گئی۔ جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔