• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ، ترین گروپ ملاقات میں مائنس وزیراعلیٰ بزدار پر اتفاق، پنجاب حکومت کے خاتمے سے زیادہ حمزہ شہباز کا مرکز کی تحریک عدم اعتماد پر زور، اندرونی کہانی

لاہور (نسیم قریشی ) حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز اپنے وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات میں اس بات کا اظہار کرتے رہے کہ میاں شہباز شریف نے صوبے کو بہترین حالات میں چھوڑا تھا، اب صوبہ میں عوامی مسائل کا برا حال ہے، جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کے اراکین حمزہ شہباز سے ملاقات میں مائنس ون وزیراعلیٰ بزدار پر اتفاق کرنے کے بعد اس بات کی گارنٹی کی توقع کرتے رہے کہ مرکز کی تحریک عدم اعتماد کے بعد ن لیگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان کی کوشش تھی کہ حمزہ شہباز انہیں کوئی یقین دلائیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ حمزہ شہباز کی کوشش رہی کہ بزدار حکومت کے خاتمے سے زیادہ ان کازور مرکز کی تحریک عدم اعتماد پر تھا اور حمزہ شہباز نے ترین گروپ کی مبینہ طور پر آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کی یقین دہانی کی خواہش پر واضح بتایا کہ وہ سیاسی یقین دہانیوں کے حوالے سے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف، پارٹی صدر میاں شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید