اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، شبلی فراز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی ملاقات ہوئی نہ میں نے کوئی آفر کی، میری پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میں ذاتی طور پر عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔ حتمی فیصلہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ خورشید شاہ ہمارے بہت اچھے دوست ہیں، تاہم انہوں نے ملاقاتوں کی بھی سختی سے تردید کر دی۔