اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان،جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔بھارت کی جانب سے میزائل کو "حادثاتی" فائر قرار دینا اور غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں‘عالمی برادری اس سنگین نوعیت کے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پیر کو جرمنی کی اپنی ہم منصب انالینا بیئربوک کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔