• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب کو چیلنج کرنے پر عدم اعتماد، وزیراعظم کا کہنا درست، شاہ محمود

(اسلام آباد فاروق اقدس )عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بعض وزرا کے موقف میں تضادات پر مبنی بیا نات اس امر کی غمازی کر رہے ہیں کہ اپوزیشن کی کا میابی کی شکل میں حکومت کا متوقع بیا نیہ کیا ہوگا اور مجوزہ اقدامات کیا ہوں گے .

 یاد رہے کہ وزرا نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کر نے سے قبل ہی اسے غیر ملکی سازش اور بیرون فنڈنگ سے چلنے والی تحریک قرار دیا تھا پھر خود وزیراعظم نے بھی ایک انٹر ویو دیتے ہوئے امریکا کو فوجی اڈے دینے کے سوال پر انکار کر تے ہوئے ʼایبسلوٹلی ناٹ ʼ کی اصطلا ح استعمال کی تھی پھر یو رپین یو نین کی جانب سے پاکستان کو خط پر ردعمل کا اظہا ر ایک مخصوص پیرائے میں کر تے ہوئے اس پر تنقید بھی کی تھی اور اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اسے قومی مفاد میں دیا جانے والا بیان قرار دیا تھا جس پر مختلف حلقوں کی جا نب سے ان کو تنقید کا سامنا بھی کر نا پڑا تھا.

 منگل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وزیراعظم کو اپوزیشن کی جا نب سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا اس لیے ہے کہ انھوں نے مغرب کو چیلنچ کیا تھا تو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ʼʼیہ مشاہدہ درست ہے.

اس مو قع پر اپنے موقف کی حق میں انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میرے پاس اس حوالے سے اس سے زیادہ اور ٹھو س معلومات ہے اور اگر وزیراعظم نے ان سے کہا تو وہ مزید انکشاف کر یں گے .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جا نب سے انکشافات کی بات ان کےمنصب کے حوالے سے غیر معمولی طور پر اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں شکست کی صورت میں عوام کے سامنے یہ بیانیہ پیش کیا جائے گا کہ ان کی شکست کی وجوہات غیر ملکی مداخلت تھی۔

اہم خبریں سے مزید