کوئٹہ( پ ر) جمعیت پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تاریخ میں موجودہ مارچ وہ پہلا مہینہ ہے جس میں اتنے سارے مارچ ہونگے آخر میں زرداری اور امپائر ایک حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں جس سے ”مال والا“ اور ”مولانا “ دونوں کے ساتھ ایک اور ”ہاتھ“ ہو سکتا ہے سیاسی گٹھ جوڑ اور خرید وفروخت میں جو کل غیروں پر بھاری تھاآنے والے کل میں اپنوں کے لیے ”بھاری“ ثابت ہوسکتاہے انہوں نے کہا کہ مارچ کے اس آخری عشرے میں ہونی انہونی اور انہونی ہونی ہو سکتی ہے عمران خان نیازی اسی آرٹیکل 63کے تحت اپنے اراکان کو پارلیمنٹ جانے سے روک رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے اورعدم اعتماد لانے والے دونوں کا اپنے ارکان پارلیمنٹ پر بھی مکمل طور پر اعتماد نہیں ہے لگتا ہے کہ ماضی کی طرح ”پچ “ کا معائنہ امپائر کو ہی کرنا پڑے گا۔