• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے نمبرز کے حوالے سے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز کے حوالے سے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، اتحادیوں کیساتھ ہمارے رابطوں میں ایک تسلسل ہے جبکہ اپوزیشن ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی آئی ہے۔ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے دعوے حقیقی ہوتے تو انہیں اتنی تگ و دو کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی، جب خلیج زیادہ بڑی ہو تو زور بھی زیادہ لگانا پڑتا ہے، آج اگر نون لیگ، ق لیگ کو آفرز دے رہی ہے تو کیا ق لیگ کے دوست نہیں جانتے کہ 2018 میں انہوں نے ق لیگ کے راستے میں کتنے کانٹے بچھائے؟

اہم خبریں سے مزید