جہلم (نامہ نگار) جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں موجودہ مارچ وہ پہلا مہینہ ہے جس میں اتنے سارے مارچ ہونگے۔
آخر میں زرداری اور امپائر حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں جس سے ”مال والا“ اور ”مولانا“ دونوں کے ساتھ ایک اور ”ہاتھ“ ہو سکتا ہے۔
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی گٹھ جوڑ اور خرید وفروخت میں جو کل غیروں پر بھاری تھا آنے والے کل میں اپنوں کیلئے ”بھاری“ ثابت ہوسکتا ہے۔