• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، گورنر راج کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیںکیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے‘اب بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑیگا۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ25فروری 2009ءکو اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہینے کیلئے گورنر راج نافذ کیا،صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔

دریں اثناءاسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن تصادم کی طرف نہ جائے ورنہ جھاڑو پھر جائے گا، ضمیر فروشوں کا فیصلہ قوم کرے گی‘جو ووٹ بیچے گا قوم اس کا منہ کالا کرے گی‘ہم نے اورعمران خان کے سپورٹروں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں‘شہباز شریف قومی حکومت بنانے کا آئیڈیا پیش کر کے قوم کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، قومی حکومت کے بعد اپوزیشن ٹیکنو کریٹس پر مبنی حکومت بنانے کا مطالبہ کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید