• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی یرغمال نہیں محفوظ ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہمارے اراکین اسمبلی یرغمال نہیں بلکہ محفوظ ہیں اور اگر پی ڈی ایم کے احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کا مطلب ہوگا کہ تصادم اپوزیشن نہیں حکومت چاہتی ہے۔اسلام آباد میں پی پی پی سیکریٹریٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ سندھ ہاؤس میں صرف ہماری اپنی پارٹی کے لوگ سیف کسٹڈی میں ہیں، سیف کسٹڈی میں ہونے کا مطلب یرغمال ہونا نہیں ہے، اس کے علاوہ باقی تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید