• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹرائلز کے دوران باکسر گردن پر پنچ لگنے سے جاں بحق

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) فوری طبی امداد نہ ملنے پر کراچی میں نوجوان باکسر ٹرائل کے دوران گردن پر پنچ لگنے سے انتقال کرگیا، ایمبولنس نہ ہونے پر رکشہ میں قریبی اسپتال لے جایا گیا اس وقت ان کی سانسیں چل رہی تھی ڈاکٹرز نے انہیں ٹراما سینٹر (سول اسپتال) لے جانے کیلئے کہا لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے طاہر انتقال کر گئے جس کی ڈاکٹروں نے تصدیق کردی۔ گزشتہ سال گلستان جوہر کے ایک کلب میں پروفیشنل بائوٹ کے دوران ایک باکسر انتقال کر گیا تھا۔ باکسنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے سندھ باکسنگ (کراچی) کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جارہے تھے۔ 60کے جی کے مقابلے میں طاہر کی گردن کے پچھلے حصے پر مخالف باکسرعبدالوکیل کا پنچ لگا اور وہ لڑکھڑا کر رنگ میں گر پڑے۔ انہیں ان کے بھائی اور دیگر رکشے میں ڈال کر اسپتال لے گئے تھے جہاں وہ وہ جانبر نہ ہو سکا۔ دنیا بھر میں باکسنگ ٹرائل یا مقابلوں کے دوران موقع پر کوالیفاہیڈ ڈاکٹر اور ایمبولینس کا انتظام ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہ تھا۔ اولمپئن باکسر حسین شاہ، طارق گجر، اکرم خان، مجید بروہی، استاد علی بخش اور دیگر اس سانحہ پر افسردہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ذمہ دار کو سزا دی جائے۔ منتظمین جانتے ہی نہیں تھے کہ ایونٹ قواعد و ضوابط پورے کیے بغیر کرایا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید