• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے حملہ آور کارکنوں اور ایم این ایز کو گرفتار کرایا‘ شہباز گل نے ایم این ایز کو منٹوں میں چھڑوا لیا

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حملہ آور کارکنوں اور ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کروایا لیکن شہباز گل نے ایم این ایز کو فوری چھڑوا لیا لیکن اب کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔شہباز گل اپنے ارکان اسمبلی کو تھانے سے نکال کر باہر لے آئے اور میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ درست ہے کہ سندھ ہاؤس کے گیٹ کو نہیں توڑنا چاہیے تھا، سندھ ہاؤس میں ضمیر خریدے جارہےہیں، عمران خان نے ایسا کیا کیا کہ ضمیرخریدے جارہےہیں، دلالی کی جارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید