اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ علیل ہو گئے، طبیعت کی ناسازی کے باعث جمعہ کو ان کی کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث وزیرِاعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کیس بنچ نمبر 2کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔