• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسروں کو شوکاز دینے سے پہلے قوم کے شوکاز کا جواب دو، مریم نواز

لاہور ( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ(ن) کی نا ئب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان،و زیراعظم کا منصب اخلاقی، آئینی اور قانونی طور پر کھو چکے ہیں،اب اقتدار سے چپکے رہنے کا فائدہ؟ ۔پی ٹی آ ئی حکو مت کی جا نب سے اپنے منحرب ارا کین کے خلاف نو ٹس جا ری کر نے رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔آپ نے پورے پاکستان کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائند وں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔مریم نواز نے کہا کہ اگر بقول آپکے چودہ اراکان آپکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اسکامطلب یہ ہیکہ 342 کے ایوان میں165ارکان آکے ساتھ رہ گئے ہیں،گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔
ملک بھر سے سے مزید