• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی متعددافرادکوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں تھانہ کینٹ نے ملزم فلک شیر سے 120 گرام چرس، ملزم اللہ بخش سے 125 گرام چرس، ملزم روشن سے 140 گرام چرس ، مظفر آباد نے ملزم قسور سے 05 لیٹر شراب، ملزم انصاف سے 20 لیٹر شراب، ملزم عامر غفار سے 1220 گرام چرس برآمدکرلی ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تھانہ مظفر آباد نے ملزم الطاف سے پسٹل معہ 04 گولیاں، تھانہ قطب پور نے ملزم وقاص سے پسٹل معہ 02 گولیاں، تھانہ گلگشت نے ملزم طیب سے پسٹل معہ 02 گولیاں، تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم مصطفی سے پسٹل معہ 30گولیاں، تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم عبدالقدیر سے پسٹل معہ 04 گولیاں، تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم منیر احمد سے پسٹل معہ 04 گولیاںبرآمد کرلی ،پتنگ فروشوں کے خلاف تھانہ جلیل آباد نے ملزم صغیر احمد سے 315 پتنگیں، ملزم رضوان سے 305پتنگیں، تھانہ دولت گیٹ نے ملزم عمار احسن سے 30 پتنگیں، ملزم علی حسن سے 25 پتنگیں، تھانہ حرم گیٹ نے ملزم مہد صدیقی سے 15پتنگیں، ملزم عمر فاروق سے 16پتنگیں، ملزم معید الدین سے 10 پتنگیں، ملزم قاسم سے 15 پتنگیں، ملزم عمر سے 15 پتنگیں، تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم راشد سے 10 پتنگیں، ملزم عمران سے 12پتنگیں، ملزم کاشف اکبر سے 12 پتنگیں، ملزم محمد علی سے 15 پتنگیں برآمد کرلئے ،آتش بازی کے خلاف تھانہ مظفر آباد نے ملزم فہد، تھانہ قطب پور نے ملزم نوید سے تھانہ شاہ شمس نے ملزمان عرفان اور شہزاد سے، تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم اصغر، تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان کامران، آفاق، تھانہ دولت گیٹ نے ملزم عبدالغفار، تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم ارشد، ملزم بلال، ملزم عبدالرحمن، تھانہ پاک گیٹ نے ملزمان وقار علی اور نعمان، تھانہ کپ نے ملزم احمد بلال، تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اختر ، تھانہ صدر ملتان نے ملزم کامران، تھانہ الپہ نے ملزم نیک محمد ،تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان عمر اور مظہر حسین، تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم ساجد، تھانہ راجہ رام نے ملزم جنید، تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم عبدالشکورکوگرفتارکرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا جبکہ پولیس نے05اشتہاری اور01 عدالتی مفرورکو گرفتار کر لیا،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید