• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی مہنگائی مافیا کیساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے مزید کہا کہ ریونیو اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کی قانونگوئیاں واپس لے لی جائیں گی۔ملکیتی انتقال، اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلئیر کئے جائیں۔ بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے۔نادھندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتیں مانیٹرنگ کی جائیں گی اور مصنوعی مہنگائی مافیا سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ملتان پبلک سکول کو جنوبی پنجاب کا منفرد ادارہ بنانے کیلئے وژن 2025 پر کام کا آغاز کردیا گیا۔یہ بات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے زیر صدارت ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
ملتان سے مزید