• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےاولاد جوڑوں کیلئے خوشخبری، ملتان میں عالمی سطح کے ہسپتال کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رائونے کہا ہے کہ اب جنوبی پنجاب سے کسی ہے اولاد جوڑے کو عالمی سطح کے جدید علاج کیلئے لاہور، کراچی یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسٹریلین کونسپٹ کلینک تمام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور نہایت ہی مناسب فیس میں تمام سہولیات مہیا کررہا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر آسٹریلین کونسپٹ سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر سید سجاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے اولاد جوڑے جو مالی وسائل نہ ہونے کے باعث جدید علاج کیلئے کراچی، لاہور یا اسلام آباد نہیں جاسکتے ان کے لئے یہ سنٹر کسی نعمت سے کم نہیں۔ اینجل ٹرسٹ کی چیئرپرسن رضیہ سجاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹرسٹ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی بے اولاد جوڑا صرف اس وجہ سے اولاد جیسی نعمت سے محروم نہ رہے کہ وہ مہنگا علاج نہیں کرواسکتا۔ اینجل ٹرسٹ اب تک متعدد بے اولاد جوڑوں کا مفت علاج کرواچکا ہے۔ آسٹریلین کونسپٹ کے سینئرڈائریکٹر سید احمر سجاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جیسے شہر میں عالمی سطح کے پہلے جدید ترین انفرٹیلٹی سنٹر کا قیام ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہ تھا مگر ہم نے نفع ونقصان کے بجائے انسانیت کی خدمت کا سوچا ۔ اس موقع پر تقریب سے ڈائریکٹر احمد سجاد۔ڈاکٹر فضل کریم، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ اشرف۔ پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ پروین اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں شہر کی مختلف سیاسی وسماجی اورشعبہ صحت سے متعلق ممتاز شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ملتان سے مزید