انڈین ویلز (نیوز ایجنسیز) رافیل نڈال اور ٹیلر فرٹز نے انڈین ویلز ٹینس کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک نڈال نے ہم وطن کارلوس الکراز گارفیا جبکہ امریکا کے ٹیلر فرٹز نے روس کے اینڈرے روبلوف کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ خواتین ایونٹ میں یونان کی ماریا سیکاری نے دفاعی چیمپئن اسپین کی پائولا بڈوسا کو سیمی فائنل میں زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے لاسٹ فور میچ میں پولینڈ کی آئیگا سوائیتک نے سابق عالمی نمبر ایک سائمونا ہالیپ کو مات دی۔ دریں خواتین ڈبلز میں یانگ ژاشون اور ژو یافن پر کی چینی جوڑی نے امریکی کی آسیہ محمد اور جاپان کی اینا شیبہارا کی جوڑی کو ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔