کراچی( اسٹاف رپورٹر) جکارتا میں رواں سال 23مئی سے شروع ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز31مارچ کو ہوں گے، لاہور میں جاری قومی کیمپ میں کھیل اور فزیکل ٹریننگ کے بعد اتوار سے کھلاڑیوں کو پنالٹی کار نر میں مہارت کی ٹریننگ دی گئی جس میں پنالٹی کار نر ڈرلز،حکمت عملی کے حوالے عملی تر بیت دی گئی، صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نےا سکل اور فزیکل ٹریننگ کی۔ ایشیا کپ یکم جون تک جاری رہے گا۔