اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے کہا ہےکہ نہ کسی نے وزارت مانگی نہ ہم نے وعدہ کیا،تحریک عدم اعتماد کے بعد سب کچھ طے ہوجائے گا، عمران خان کو وہی نکالیں گےجنہوں نے اسے اقتدار دیا تھا، عدم اعتماد ایک جمہوری اور آئینی حق ہے، جو آئین توڑےگا وہ اسپیکر ہو، وزیراعظم ہو یا کوئی اور اسے آرٹیکل 6 کاسامنا کرنا پڑے گا۔ اتوار کو احسن اقبال،مریم اورنگزیب اور رکن قومی اسمبلی کھیل داس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں سیاسی، جمہوری اور پارلیمان کاعمل آئین کےمطابق ہونا ضروری ہے، حکومت کو آئین، جمہوری قدروں اورپارلیمان کی پرواہ نہیں، اجلاس 14 دن کےاندر نہ بلا کرثابت کر دیا گیا کہ وہ ہرحیلہ بہانہ کریں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کولٹکایا نہیں جاسکتا، آپ کو سامنا کرنا ہوگا، جو لوگ عمران خان سے منحرف ہیں۔